۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
یحیٰ السریع

حوزہ/ یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیٰی السریع نے امریکی فوجی جدید ترین ڈرون طیارہ مار گرانے کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مزاحمتی محاذ کا ہیرو یمن کے فوجی ترجمان میجر جنرل یحیٰی السریع نے کہا ہے کہ امریکی یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرون طیارے کو یمنی فوج نے کاروائی کرتے ہوئے مار گرایا ہے۔

میجر جنرل یحیٰی السریع نے کہا ہے کہ امریکی فوجی ڈرون طیارہ MQ-9 صوبۂ مآرب کی فضاؤں میں جاسوسی میں مصروف تھا۔

انہوں نے کہا کہ MQ-9 کا امریکی فوجی جدید ترین ڈرون طیاروں میں شمار ہوتا ہے، جس کو نشانہ بنانا بہت مشکل ہوتا ہے، تاہم یمنی فوج نے طیارے کو سرنگون کردیا ہے۔

جنرل یحیٰی السریع نے مزید کہا کہ غزہ کی حمایت میں یمنی فوجی کاروائیوں کی ابتدا سے لے کر اب تک یہ 8 واں امریکی ڈرون ہے جس کو یمنی فضائی حدود میں مار گرایا گیا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کےلیے یمنی فوج امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل تیار ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .