۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حجت الاسلام والمسلمین عبدالرضا پورذهبی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین پور ذہبی نے کہا: اخلاقیات اور معنویت کا مسئلہ ہمیشہ سے ایسا رہا ہے جو طلبہ کو درپیش مسائل میں سرفہرست ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کردستان سے رپورٹر کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین عبد الرضا پور ذہبی نے کہا: اخلاقیات اور معنویت کا مسئلہ ہمیشہ سے ایسا رہا ہے جو طلبہ کو درپیش مسائل میں سرفہرست ہے۔

انہوں نے کہا: طلباء میں اخلاقی فہم پیدا کی جانی چاہیے۔ بزرگ علماء کہتے ہیں کہ طلبگی میں جو چیز لازم اور ضروری ہے وہ ایسی حکمت عملی ہے کہ جس سے اس کے علم پر عمل کو مشاہدہ کیا جائے۔

حجت الاسلام والمسلمین پور ذہبی نے کہا: ایسے اخلاقی مطالب کو سیکھنے کا کوئی فائدہ نہیں جو ہمیں عمل کی طرف نہ لے کر جائیں۔

انہوں نے کہا: اسی طرح ایسی عملی حکمت کہ جس کا عملی طور پر دوسروں پر اثر نہیں ہوتا تو اس میں بھی کوئی فضیلت نہیں ہوتی۔

صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: وہ آیاتِ قرآنی جو براہ راست اخلاقی امور کی طرف اشارہ کرتی ہیں، ہمارے لئے کسی سرمائے سے کم نہیں ہیں۔ اسی طرح بزرگان دین کی اخلاقی کتابیں اخلاقیات کے موضوع کے دوسرے ذرائع میں سے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .