۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام ناصری - اصفهان

حوزہ / ایران کے شہر دولت آباد کے مدرسہ حضرت نرجس خاتون (سلام اللہ علیہا) میں "لوگوں کو خدا اور اہل بیت علیہم السلام کے قریب لانے کے راستے" کے موضوع پر درسِ اخلاق کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی اصفہان کے مطابق، ایران کے شہر دولت آباد میں واقع مدرسہ حضرت نرجس خاتون (سلام اللہ علیہا) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین احمد ناصری نے "لوگوں کو خدا اور اہل بیت علیہم السلام کے قریب لانے کے راستے" کے موضوع پر درسِ اخلاق" کے موضوع پر منعقدہ درسِ اخلاق میں گفتگو کے دوران کہا: ہمیشہ سے عبد اور معبود کے درمیان رابطہ کے متعلق بحث رہی ہے۔ قربِ خدا کے حصول کا ایک راستہ خدا اور اہل بیت علیہم السلام کے حضور ادب اور شائستگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: خدا کے سامنے ادب کے مصادیق میں سے ایک اس کی اطاعت اور فرمانبرداری ہے یعنی خداوند متعال کے ہر حکم پر سرتسلیم خم کرنا۔ انسان کو حضرت حجت (عجل) اور بقیہ ائمہ اہل بیت علیہم السلام کے سامنے بھی ایسے ہی ادب اور مطیع رہنا چاہیے۔

حجت الاسلام ناصری نے مزید کہا: ہمیں ہمیشہ حضرت حجت (عجل) کو اپنے اعمال کا نگران سمجھنا چاہئے اور ان کی بارگاہ میں ہمیشہ باادب رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: دوسرے انسانوں سے محبت و ہمدردی بھی خدا کے قریب ہونے کے راستوں میں سے ایک ہے۔ جو شخص خدا کے لئے کام کرتا ہے اور جس کی محبت اور نفرت صرف خدا کے لئے ہوتی ہے وہ خدا کے منتخب اور برگزیدہ افراد میں سے ہو جاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .