۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
امام جمعہ برازجان

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حسن مصلح نے کہا: ادب ایمان کی نشانی ہے اور خدا سے قربت اور خالق و مخلوق میں مقبولیت کا ذریعہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے شہر برازجان کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین حسن مصلح نے گزشتہ شب اسکولی طلبا سے خطاب کرتے ہوئے امام علی علیہ السلام کی حدیث کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام علی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: جس کے پاس ادب نہیں ہے اس کے پاس دین نہیں ہے۔اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام نے ادب و اخلاق کو کتنی اہمیت دی ہے اور اسلام کی بنیادوں میں ادب کا مقام کتنا بلند ہے، یہاں تک کہا گیا ہے کہ اگر کوئی آپ کو نماز کے درمیان بھی سلام کیا ہے تو اس کا جواب سلام علیکم سے دیں، کیوں کہ جواب واجب ہے، اگر جواب نہیں دیا تو گناہ شمار ہوگا۔

انہوں یہ بیان کرتے ہوئے کہ ادب انسان کی زندگی کا سب سے عظیم سرمایہ ہے، کہا: ادب ایک ایسا ہنر ہے جسے سیکھا جا سکتا ہے، ادب ایک بہترین اور شائستہ تربیت کا نام ہے، خواہ استاد نے سکھایا ہو یا والدین نے۔

امام جمعہ برازجان نے کہا: ادب اور بے ادبی، دونوں کی اپنی اپنی نشانیاں اور علامتیں ہیں اور ادب کی پہچان صرف اسی وقت ممکن ہے جب انسان کو بے ادبی کی پہچان ہو، اگر دوستی کو کنٹرول میں رکھنا ادب ہے تو بے ادبی کا مطلب ہے بے ایمان لوگوں کے ساتھ رہنا اور دوستوں کے انتخاب میں لاپرواہی برتنا ہے، حضرت علی (ع) کے فرمان کے مطابق جو شخص بد زبانی کرتا ہے اس میں ادب کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا: ادب ایمان کی نشانی ہے اور خدا سے قربت اور خالق و مخلوق میں مقبولیت کا ذریعہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .