۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام جمعه برازجان

حوزہ/ ایران کے شہر برازجان کے امام جمعہ نے کہا: نماز ایک عبادتی عمل کے طور پر افراد کی روحانی اور معنوی تربیت میں مدد دیتی ہے اور انہیں انسانی ترقی اور کمال کی طرف لے کر جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر سے نمائندہ کے مطابق، شہر برازجان کے امام جمعہ حجت الاسلام حسن مصلح نے ثامن الائمه فنی اور پروفیشنل اسکول برازجان کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نماز اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے اور اس کی خاص اہمیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: نماز مسلمانوں کے لیے خدا سے رابطہ قائم کرنے کا ایک موقع ہے۔ یہ گہرا رابطہ انسان کی روح اور ذہن کو سکون فراہم کرتا ہے۔

حجت الاسلام مصلح نے کہا: نماز ایک معنوی اور سکون بخش عمل کے طور پر روزمرہ کے دباؤ اور پریشانیوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے کیونکہ عبادت اور دعا پر توجہ مرکوز کرنے سے ذہن زندگی کی پریشانیوں اور مصروفیات سے دور ہوتا ہے۔

امام جمعہ برازجان نے کہا: جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا خاص طور پر مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کے احساس کو مضبوط کرتا ہے اور یہ عمل دینی امور میں معاشرتی اہمیت اور تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: نماز ایک عبادتی عمل کے طور پر افراد کی روحانی اور معنوی تربیت میں مدد دیتی ہے اور انہیں انسانی ترقی اور کمال کی طرف لے کر جاتی ہے۔ نماز پڑھنا نہ صرف ایک عبادتی عمل ہے بلکہ یہ فرد، روح اور معاشرتی ترقی کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .