۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
شیخ حسن الصفار امام جمعه استان قطیف عربستان

حوزہ / سعودی عرب کے شہر قطیف کے امام جمعہ شیخ حسن الصفار نے کہا: گزشتہ ہفتے عراق کے سفر اور عتباتِ عالیات کی زیارت کے دوران میں نے آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ انسانی زندگی میں چیلنجز اور مشکلات کا آنا فطری ہے۔ انسان کو ہر حال میں خدا پر بھروسہ کرنا چاہئے اور اسے چاہئے کہ وہ اپنے دین اور معاشرے کے لئے اپنے فرائض کو انجام دے اور خدا کی مدد اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت علیہم السلام کی نصرت پر یقین رکھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے صوبہ قطیف کے امام جمعہ شیخ حسن الصفار نے کہا: پچھلے ہفتے عراق کے سفر اور عتباتِ عالیات کی زیارت کے دوران مجھے آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔

انہوں نے قطیف کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ سیستانی نے آپ سب کو سلام پیش کیا ہے۔ ان سے ملاقات سے اندرونی سکون ملا۔

شیخ الصفار نے مزید کہا: آیت اللہ سیستانی نے اس بات پر تاکید کی کہ انسانی زندگی میں چیلنجز اور مشکلات کا آنا فطری ہے۔ انسان کو ہر حال میں خدا پر بھروسہ کرنا چاہئے اور اسے چاہئے کہ وہ اپنے دین اور معاشرے کے لئے اپنے فرائض کو انجام دے اور خدا کی مدد اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت علیہم السلام کی نصرت پر یقین رکھے۔

امام جمعہ قطیف نے کہا: آیت اللہ سیستانی شعوری فکر اور جذبات و احساسات کے تسلط سے دور رہنے کی ترغیب دیتے ہیں اور تقاریر اور ہمیشہ اپنے بیانات میں اعتدال اور میانہ روی کی رعایت پر تاکید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: آیت اللہ سیستانی نے نوجوانوں کو خاص کر نصیحت کرتے ہوئے انہیں اپنے آپ پر توجہ اور دینی بیداری کی ضرورت پر تاکید کی ہے اور دوسروں کے ساتھ میل جول اور اچھے برتاؤ کو ان کی کامیابی کا ضامن قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ امور ان کے مذہبی رجحان کو مزید نکھارنے کا سبب بنتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .