۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
1.jpg

حوزہ / مشگین شہر کے امام جمعہ نے دینی نظام میں اساتذہ کے فرائض کو بیان کرتے ہوئے کہا: اس بااثر طبقے کو اپنی علمی صلاحیتوں کو مزید نکھار کر تعلیم و تربیت ہر دو فرائض کے لئے پوری طرح آمادہ رہنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی اردبیل سے نامہ نگار کے مطابق، مشگین شہر کے امام جمعہ حجت الاسلام رضا باوقار نے مدرسہ علمیہ فاطمیہ(س) کے اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کے دوران کہا: شہید مطہری رہ اسلامی عقائد کے محافظ تھے اور حق کا پرچار اور باطل کو رد کرنا، تحریف اور کج رویوں کو دور کرنے سمیت مختلف علوم کا گہرا تجزیہ، اسلام کے عقائد اور تعلیمات کی تعلیم اور مختلف شکوک و شبہات کا جواب دینا اس عظیم شخصیت کی نمایاں خصوصیات تھیں۔

انہوں نے متعدد آیات اور روایات کا حوالہ دیتے ہوئے ہوئے کہا: اساتذہ کا اولین فریضہ اپنے شاگردوں میں تفکر اور تعقل کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

اساتذہ کو تعلیم کے ساتھ اپنے شاگردوں کی تربیت پر بھی توجہ دینی چاہئے

مشگین شہر کے امام جمعہ نے کہا: اساتذہ کو تعلیم کے ساتھ اپنے شاگردوں کی تربیت پر بھی توجہ دینی چاہئے۔ دینی نظام میں اساتذہ کے انتہائی اہم فرائض ہیں۔ اس بااثر طبقے کو اپنی علمی صلاحیتوں کو مزید نکھار کر تعلیم و تربیت ہر دو فرائض کے لئے پوری طرح آمادہ رہنا چاہئے۔

حجت الاسلام باوقار نے کہا: تعلیم سے پہلے تذکیۂ نفس انتہائی ضروری ہے۔ ہماری گفتگوجتنا زیادہ ہمارے اعمال سے مطابقت رکھے گی، اتنا ہی ہماری تعلیم بھی موثر ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .