۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
همایش طلیعه حضور طلاب خواهر گلستانی

حوزہ / ایران کے شہر گنبد کاووس کے امام جمعہ نے کہا: دینی مدارس میں تعلیم کا حصول خواتین کی سماجی سرگرمیوں کے ہرگز منافی نہیں ہے لیکن خواتین کو چاہیے کہ وہ جس مقام پر بھی ہوں اپنے قدر و مقام اور شناخت کو برقرار رکھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی گرگان سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر گنبد کاووس کے امام جمعہ حجت الاسلام محمود ترابی نے حوزہ علمیہ صوبہ گلستان کے جدید الورد دینی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دینی طلباء کو توحید، تقویٰ اور انقلابِ اسلامی کا علمبردار ہونا چاہئے۔

انہوں نے طلباء کے بارے میں رہبر معظم کے بیانات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلابِ اسلامی کے فرمودات کے مطابق طلباء اور حوزاتِ علمیہ معاشرے کی مستقبل کی دینی ضروریات کے عہدہ دار اور تمام خوبیوں میں سرفہرست اور دوسرے لوگوں کے لئے نمونہ ہوں۔

شہر گنبد کاووس کے امام جمعہ نے کہا: طالباتِ دینی دشمنوں کی جانب سے کئے جانے والے ثقافتی حملوں کی زد میں کسی بھی دوسری خواتین کے مقابلے میں سب سے آگے ہی۔ طلبہ خواتین کا کام طلبہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے کیونکہ ان کے پاس مردوں کی طرح اپنی مستقل شناخت بھی نہیں ہوتی اور دینی امور کی تبلیغ کے علاوہ معاشرہ میں دو انتہائی اہم اور حیاتی کردار ماں اور بیوی کی صورت میں انجام دیتی ہیں۔

حجت الاسلام ترابی نے کہا: دشمن نے ہمیشہ ثقافتی حملوں میں خواتین کو نشانہ بنایا ہے اور اس سلسلے میں ان کی ذمہ داری اور اجر بھی مردوں کے مقابلے میں انتہائی سنگین ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دینی مدارس میں تعلیم کا حصول خواتین کی سماجی سرگرمیوں کے ہرگز منافی نہیں ہے لیکن خواتین کو چاہیے کہ وہ جس مقام پر بھی ہوں اپنے قدر و مقام اور شناخت کو برقرار رکھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .