۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
امام جمعه قزوین

حوزہ/ صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: آج ہم سب جانتے ہیں کہ غزہ ایک بہانہ ہے، جس طرح عراق، افغانستان، یمن اور شام صرف ایک بہانہ ہے، دشمن کا مقصد صرف اسلامی جمہوریہ ایران کو ٹارگٹ کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے آج صوبہ قزوین کے حوزات علمیہ کے مدیروں سے ایک ملاقات کے درمیان کہا: طلاب کی اخلاقی تربیت کے حوالے سے حوزہ علمیہ کو اپنی پوری کوشش صرف کر دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا: آج ہم سب جانتے ہیں کہ غزہ ایک بہانہ ہے، جس طرح عراق، افغانستان، یمن اور شام صرف ایک بہانہ ہے، دشمن کا مقصد صرف اسلامی جمہوریہ ایران کو ٹارگٹ کرنا ہے، دشمن جو یہ کہہ رہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان کے ساتھ شروع ہو جائے اور ہم اس جنگ کے لئے پوری طرح آمادہ ہوں!۔

صوبہ قزوین میں رہبر معظم کے نمائندے نے کہا: آج غزہ، فلسطین، لبنان پورے عالم اسلام کا مسئلہ بن چکا ہے جسے تمام مسائل پر کو ترجیح حاصل ہے، ہم نے ہی دوسرے ممالک حتیٰ کہ غیر مسلم ممالک کو بھی صہیونیوں کے بچوں کے قتل عام کے خلاف اٹھ کھڑا ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔

امام جمعہ قزوین نے کہا: اب ہم پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ہمیں اس بات پر غور و فکر کرنا چاہئے کہ غزہ کے مظلوموں کی مدد کا کیا طریقہ ہو سکتا ہے اور ہم کس طرح ان کی مدد کر سکتے ہیں؟ ہم کوئی ایسا طریقہ تلاش کریں جسے دوسرے افراد اپنا نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی مددکر سکیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عابدینی نے کہا: ہمیں آج مسلمانوں کے انسانی اور جذباتی نقطہ نظر سے بھی شکایات ہیں، ہمارے معاشرے کو غزہ کے مسئلے پر اس سے کہیں زیادہ توجہ دینی چاہیے جو جتنی دکھائی دے رہی ہے، اور یہ مسئلہ ہماری پہلی ترجیح ہونا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .