۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
سال تحصیلی جدید

حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران کی استاد نے کہا: علم سیکھنا اور اس پر عمل کرنا اور اس کی اشاعت الہی نیت کے ساتھ ہونی چاہیے۔ تذکیہ نفس اور علمی مجاہدت طلباء کے اہم فرائض میں سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی اراک سے نامہ نگار کے مطابق، مدرسہ علمیہ الہیہ کی مدیر محترمہ زینب رستم پور نے حوزہ علمیہ خواہران کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تقریب میں نئے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا: تعلیمی سال کا آغاز حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہیوں میں شامل ہونے کی بہترین فرصت ہے۔

انہوں نے کہا: علم دین سیکھنا اور اس پر عمل کرنا اور اس کو پھیلانا یہ سب کچھ الہی ارادے کے ساتھ ہونا چاہئے۔ اسی طرح تذکیہ نفس اور علمی مجاہدت طلباء کے اہم فرائض میں سے ہے۔

مدرسہ علمیہ الہیہ کی مدیر نے مختلف تعلیمی شعبوں میں حوزاتِ علمیہ کی وسیع صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہم تمام طلباء سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حصولِ علم دین اور اس کے نشر و اشاعت میں اپنی دینی و شرعی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم کی بعض آیات میں خلقت کا ہدف و مقصد علم و دانش اور انبیاء کی مبعوث ہونے کا مقصد حکمت اور معرفت کی تعلیم کہا گیا ہے لہذا اسی لئے کہا گیا ہے کہ علم سیکھنا اور حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .