۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
رستم نژاد

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے تعلیمی نظام کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین رستم نژاد کے والد محترم نے دار فانی کو الوداع کہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے تعلیمی نظام کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین رستم نژاد کے والد نے دار فانی کو الوداع کہتے ہوئے دفار بقا کی جانب کوچ کر گئے۔

اس موقع پر حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین رستم نژاد کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

حجت‌الاسلام‌والمسلمین آقای رستم نژاد دامت افاضاته

سلام علیکم بماصبرتم

آپ کے والد محترم کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

اس مصیبت کے موقع پر آپ اور تمام پسمانگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے بارگاہ الہی میں دعاگو ہوں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور آپ اور تمام پسمانگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔

عاش سعیداً و مات سعیداً

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .