۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اراک

حوزہ/ امام جمعہ اراک نے کہا: جوانی میں صحیح طریقے سے انجام دی جانے والی عبادت بڑھاپے میں صراط مستقیم پر گامزن رہنے میں مدد کرتی ہے، لہذا جوانی میں کی گئی عبادت، پڑھاپے میں انسان کو عصا کے مانند سہارا دیتی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ قربان علی دُری نجف آبادی نے آج صبح ایران کے شہر اراک میں مدرسہ علمیہ فاطمۃ الزہرا (س) کی طلباء کے لئے منعقد درس اخلاق میں کہا: جوانی میں صحیح طریقے سے انجام دی جانے والی عبادت بڑھاپے میں صراط مستقیم پر گامزن رہنے میں مدد کرتی ہے، لہذا جوانی میں کی گئی عبادت، پڑھاپے میں انسان کو عصا کے مانند سہارا دیتی ہے ۔

امام جمعہ اراک نے کہا کہ تمام طالبات کو معاشرے میں نور کاا سرچشمہ ہونا چاہئے اور مجتہدہ امین اور شہید مطہری اپنا نمونہ اور آئیڈیل قرار دینا چاہئے۔

صوبہ مرکزی میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اعیادشعبانیہ کو عظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان ایام سے زیادہ سے زیادہ روحانی فائدہ اٹھانا چاہیے۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے مدرسہ کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئےان ایام میں کتابوں کے مطالعہ کو دوسرے مہینوں سے افضل قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .