۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
سبحانی نیا

حوزہ/ مدرسہ علمیہ قزوین کے پرنسپل نے کہا: خوشحال اور شیرین زندگی زیادہ درآمد میں نہیں بلکہ میاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین محمد تقی سبحانی نیا نے قزوین میں "تا آسمان" نامی ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: انسان کی زندگی میں شادی ایک اہم ترین فیصلہ ہے۔

مدرسہ علمیہ قزوین کے پرنسپل نے کہا: افسوسناک امر یہ ہے کہ جوانوں کے بلوغ اور شادی کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہو گیا ہے اور اگر اس مسئلہ کے لئے کوئی مناسب راہ حل تلاش نہ کیا گیا تو یہ مسئلہ بہت بڑی مشکل میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سبحانی نیا نے کہا: تمام معاشروں میں شادی کا مسئلہ انتہائی اہم مسئلہ سمجھا جاتا ہے اور آیات و روایات بھی شادی کی اہمیت کو بیان کرتی ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سبحانی نیا نے مزید کہا: شادی انسان کی ترقی اور تکامل میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اور جو شخص شادی نہ کرے اس کی زندگی غیر فطری ہوگی اور  وہ کبھی بھی حقیقی آسائش اور کمالات کو حاصل نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے مزید کہا: شادی کے ضروری ہونے میں کوئی شک و بحث نہیں ہے لیکن اس سلسلے میں جو چیز مشکل ہے وہ جلدی اور بموقع شادی کے لیے حالات کا سازگار ہونا ہے۔

مدرسہ علمیہ قزوین کے پرنسپل نے اقتصادی مشکلات کو جوانوں کی بموقع شادی کی راہ میں حائل رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا: مشکلات اقتصادی اگرچہ جوانوں کے لیے فیملی کی تشکیل میں اہم ترین رکاوٹ ہے لیکن یہ شادی کی تاخیر کا اصلی سبب نہیں ہے۔ اگر ہم فیملی کی تشکیل کے سلسلے میں قرآنی آیات اور اسلامی روایات کی طرف رجوع کریں تو اس سلسلے میں موجود بہت ساری مشکلات حل ہو جائیں گی۔

مدرسہ علمیہ قزوین کے مدیر نے کہا: انسان کو خداوند متعال کی مدد پر بھروسہ اور یقین کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: اگر کوئی شخص شادی کے مفید ہونے کا قائل ہے تو وہ شادی کر لے گا اور اگر کوئی خیال کرتا ہے کہ شادی اسے مقید اور محدود کردے گی تو شاید وہ کہے گا کہ میں اپنے آپ کو کیوں محدود اور مقید کروں؟

حجۃ الاسلام والمسلمین سبحانی نیا نے کہا: ایک سالم انسان کو روحی اور جنسی خواہشات کی تسکین کے لیے شادی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ ایک شخص کے سامنے اپنی محبت اور عشق کا اظہار کر سکے۔

مدرسہ علمیہ قزوین کے پرنسپل نے شادی کے سلسلے میں توقعات کو کم کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: خوشحال اور شیرین زندگی زیادہ درآمد میں نہیں ہے بلکہ میاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی میں ہے اور کم توقعات زندگی کو پرمسرت اور خوش حال بنا دیتی ہیں۔

 انہوں نے بچے پیدا کرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج ہمارا معاشرہ بڑھاپے کی طرف جارہا ہے اور یہ امر باعث تشویش ہے۔ اس سلسلے میں سنجیدہ نوعیت کی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سبحانی نیا نے کہا: اولاد کا ہونا اور صالح نسل کو چھوڑ کر جانا ہر مسلمان کے لیے اچھا اور مبارک امر ہے اور اسلام کے نقطہ نظر سے اولاد کا ہونا نہ صرف والدین کے لئے خیر و برکت کا باعث بنتا ہے بلکہ انسانی سماج کے لیے بھی بہت اہم ہے۔

 مدرسہ علمیہ قزوین کے پرنسپل نے کہا: اسلام نے اولاد کو بہت اہمیت دی ہے اور اس ملت اسلام میں زیادہ جمعیت و آبادی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .