۲۷ آبان ۱۴۰۳ |۱۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 17, 2024
اراک

حوزہ/  مدیر مدرسہ علمیہ ریحانہ النبی (س) اراک نے کہا: معاشرے کو ایک دینی معاشرہ میں تبدیل کرنے کی عظیم ذمہ داری علماء، روحانیت اور طلاب پر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدیر مدرسہ علمیہ ریحانہ النبی (س) اراک، خانم جلالی نے اس مدرسہ علمیہ میں نئے داخل ہونے والے طلاب کی ماؤں کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: میں آپ ماؤں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے دیندار بیٹیاں تربیت کیں، جو اپنی نوجوانی کے آغاز ہی سے علوم دینیہ کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور ان کا مقصد دین خدا کی مدد کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: طلاب کا مدارس علمیہ میں ہونا دراصل صحیح تربیت اور حضرت ولیعصر (عج) کی جانب سے حاصل توفیق کا نتیجہ ہے۔

مدیر مدرسہ علمیہ ریحانہ النبی (س) اراک نے کہا: مقام معظم رہبری نے مدارس علمیہ برائے خواتین میں طلاب کی موجودگی کو ایک قیمتی عمل قرار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ "اگر کسی معاشرے میں تمام ضروری تخصصات بہترین انداز میں موجود ہوں مگر اگر وہ معاشرہ دینی نہ ہو تو وہ ملت دنیا و آخرت میں نقصان اور مشکلات کا شکار ہوگی"۔ اور یہ عظیم ذمہ داری یعنی معاشرے کو دینی معاشرہ میں بدلنے کی ذمہ داری علماء، روحانیت اور طلاب پر ہے۔

خانم جلالی نے مزید کہا: دورانِ طلبگی اور امام زمانہ (عج) کا سپاہی ہونا، اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے جسے بہترین طریقے سے استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے آخر میں کہا: دورانِ طلبگی ایک بہت قیمتی دور ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا، لہٰذا طلاب کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .