۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مدرسه علمیه صالحیه قزوین
طلاب اور روحانی حضرات کو لوگوں سے گہرا تعلق استوار کرنا چاہئے

حوزہ / حوزہ علمیہ قزوین کے وائس چانسلر نے کہا: آج حوزہ علمیہ لوگوں کے لئے ایک محفوظ ٹھکانہ ہے اور طلاب اور روحانی حضرات کو معاشرے کے مختلف طبقات کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے چاہئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید رضا موسوی نے مدرسہ  علمیه صالحیه قزوین کے طلباء اور اساتید کے ساتھ ہوئی ایک  صمیمی ملاقات میں کہا:تہذیب و اخلاقی اصلاح کے کئی سارے عوامل ہیں کہ اہلبیت (علیھم السلام) سے توسل ان میں سے ایک ہے اور جس طرح علماء کرام نے اس عنصر سے استفادہ کیا ہے اسی طرح تہذیب و اخلاقی اصلاح کے لئے توسل سے غفلت نہیں کرنی چاہئے۔

حوزہ علمیہ قزوین کے وائس چانسلر نے کہا:  آپ طلباء کو اپنی فرصت کے مواقع سے بہترین استفادہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: آج مدارس اور حوزہ علمیہ لوگوں کے لئے ایک محفوظ ٹھکانہ ہے اور طلاب اور روحانی حضرات کو معاشرے کے مختلف طبقات کے افراد کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے چاہئیں۔

حجت الاسلام موسوی نے کہا: حوزات  علمیہ قزوین کے انتہائی ضروری منصوبوں میں سے ایک صوبے میں ایک مشاورتی مرکز کو قائم کرنا ہے۔ اسی طرح ایک اور مہم کام قم کے ممتاز علمائے کرام کی موجودگی میں قرآنی پروگرامز  کا نفاذ ہے۔

اس نشست کے اختتام پر ، مدرسہ  علمیه صالحیه قزوین کے طلباء نے مدارس علمیہ میں تہذیب و اخلاقی اصلاح کے موضوعات پر مختلف سوالات مطرح کئے اور حجت الاسلام موسوی نے ان سوالات کا جواب دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .