۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
تبلیغ

حوزہ / ادارہ تبلیغات زیرکوہ کے سربراہ نے کہا: دینی تبلیغ کے سلسلے میں نئی روش اور جدید طریقے استعمال کیے جانے چاہئیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور مواصلاتی سہولیات تک رسائی نے اس میدان میں ایک انقلاب اور تبدیلی برپا کر دی ہے جس کا نمونہ آج ہم پوری دنیا تک ایک لحظہ میں اور فوری معلومات پہنچانے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی خراسان رضوی سے نامہ نگار کے مطابق، ادارہ تبلیغات زیرکوہ کے سربراہ حجت الاسلام مجتبیٰ میری نے "ہفتہ تبلیغ و اطلاع رسانی دینی" کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق تبلیغ دین کے سلسلہ میں بھی جدید امکانات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: جدید ٹیکنالوجی اور مواصلاتی سہولیات تک رسائی نے اس میدان میں ایک انقلاب اور تبدیلی برپا کر دی ہے جس کا نمونہ آج ہم پوری دنیا تک ایک لحظہ میں اور فوری معلومات پہنچانے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

حجت الاسلام مجتبیٰ میری نے کہا: عفت و حجاب، میڈیا لٹریسی، اسلامی طرز زندگی، مہدویت، مختلف دینی شکوک و شبہات کے جواب دینے کے لئے نئی روش سے استفادہ کیا جانا زیادہ مؤثر اور مفید ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .