۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ/ موضوع مهدویت کے ماہر، حجت الاسلام والمسلمین محمد حائری پور نے کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) سے توسل مهدویت کی دائمی معرفت کا سبب بنتا ہے، میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو روزانہ زیر آسمان دو رکعت نماز استغاثہ پڑھ کر امام زمانہ (عج) سے ہمیشہ توسل کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محمد حائری پور نے کاشان کے علامہ فیض ثقافتی مرکز میں منعقدہ ایک علمی نشست میں کہ جس کا موضوع "امام حسن عسکری (ع) کے دور میں زمانہ غیبت میں داخل ہونے کی تیاری" تھا، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا: روایات کی بنیاد پر اگرچہ امام زمانہ (عج) ظاہری طور پر موجود نہیں ہیں، لیکن امام کی تعلیمات لوگوں کے دلوں میں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امام کی ہدایت دو طرح کی ہوتی ہے: ایک ظاہری اور دوسری باطنی۔ جیسے کہ سورہ کہف میں موسیٰ بن عمران علیہ السلام نے حضرت خضر علیہ السلام سے جو کچھ سیکھا وہ ظاہری نہیں بلکہ باطنی ہدایت تھی۔

انہوں نے کہا: غیبت کے دوران بھی ہمارا وہی فریضہ ہے جو امام کی موجودگی کے زمانے میں ہوتا ہے، یعنی امام زمانہ (عج) کی معرفت حاصل کرنا۔ انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ قیامت تک زمین کبھی بھی حجت خدا سے خالی نہیں ہوگی اور اگر کوئی حجت کو نہ پہچانے تو وہ جہالت کی موت مرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مهدویت کی نشستوں میں شرکت سے ہم امام زمانہ (عج) کے قریب ہو جاتے ہیں اور دنیا کے فتنوں اور مشکلات میں مبتلا نہیں ہوتے، بلکہ اپنے موقف پر ثابت قدم رہتے ہیں۔

آخر میں، حجت الاسلام والمسلمین حائری پور نے کہا: امام زمانہ (عج) سے توسل انسان کو حوصلہ دیتا ہے اور غیبت کے دور میں ہمارے ایمان کو مستحکم رکھتا ہے تاکہ ہم آزمائشوں میں ثابت قدم رہ سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .