حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق ، حوزہ علمیہ میں تربیتی و تہذیبی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد عالم زادہ نوری نے آستان قدس رضوی علمی ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "سیرت اور تعلیماتِ رضوی ع میں تربیت اور اخلاق" کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: انسان کا وجود تعلیم و تربیت کے لحاظ سے چند جہات پر مبنی ہے اسی لیے اس کے تربیتی امور بھی مختلف اقسام پر منحصر ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: انسان کو تعلیم و تربیت کے لحاظ سے عملی میدان میں کئی ایک مسائل درپیش ہوتے ہیں جن میں بعض اقات والدین اور اساتذہ سمیت تعلیمی ماہرین بھی ان وسیع جہتوں کے سامنے خود کو بے بس محسوس کرتے ہیں، اس لیے بسا اوقات وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں اس میں پھنس کر رہ جاتے ہیں، لہذا ہمارے پاس ٹرینرز کے لیے واضح تعلیمی و تربیتی رہنما اصول ہونے چاہئیں تاکہ اس سے اعلیٰ ترین نتائج حاصل کئے جا سکیں۔
حجت الاسلام والمسلمین عالم زادہ نوری نے بیان کیا: امام رضا علیہ السلام کے فرامین میں فلسفۂ انتظار، مہدویت اور مہدوی عقائد کا پرچار صرف ہاتھ سے ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کا نام نہیں بلکہ یہ اقدام اور عمل کے ہمراہ ہے۔