۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله محمود رجبی

حوزہ / امام خمینی (رہ) تعلیمی و تحقیقی ادارے کے سربراہ نے کہا: ہمیں چاہیے کہ ہم اسلامی معاشروں کو مکتب اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کے کلام کی خوبصورتی سے متعارف کرائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمود رجبی نے امام خمینی تعلیمی و تحقیقی کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقدہ تعلیمی امور اور اسلامی تعلیم کے دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے عالَمِ وجود اور عالَمِ مشہود کو اس لیے خلق کیا تاکہ "احسن المخلوقین" یعنی بہترین مخلوق کی خلقت کی بنیاد فراہم کی جا سکے۔

امام خمینی (رہ) تعلیمی و تحقیقی ادارے کے سربراہ نے کہا: بعض انسانی صلاحیتیں، جیسے انسان کی فطری صلاحیتیں، ان صلاحیتوں میں سے ہیں جو قدرتی طور پر پروان چڑھتی ہیں لیکن کچھ انسانی صلاحیتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کو پھلنے پھولنے کی ضرورت ہوتی ہے اور تربیتی مسائل میں انسان کو ان صلاحیتوں کے پنپنے اور ان کے رشد کے لئے تلاش کرنی چاہیے جو انسان کے اندر موجود ہیں لیکن وہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

آیت اللہ رجبی نے مزید کہا: انسانی صلاحیتوں کو ہدایت دینے اور ان کی باطنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کی جانی چاہیے اور مختلف افراد کی صلاحیتوں اور ان کی خصوصیات کو پہچان کر ان سے استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: تعلیم اور تربیت میں جس چیز پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے وہ یہ ہے کہ انسان کی استعداد کو پرکھا جائے اور مطلوبہ تربیتی اہداف تک پہنچنے کے لیے ان کی صحیح اور درست رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مزید بہتر اور مضبوط بنایا جائے۔

آیت اللہ رجبی نے کہا: مکتبِ اسلام کی خوبصورتی اور کلامِ اہل بیت (ع) کو دنیا تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اسلامی معاشروں کو مکتب اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کے کلام کی خوبصورتی سے متعارف کرائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .