۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
محمد عدیدہ

حوزہ/ ایران کے شمال مشرقی فضائی دفاعی علاقے کے عقیدتی و سیاسی شعبہ کے سربراہ حجت الاسلام محمد عدیدہ نے امام حسن عسکری (ع) کی شخصیت کو فضیلت، علم اور تقویٰ کا کامل نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی اور سیرت ہر انسان کے لیے، خصوصاً شیعیانِ علی علیہ السلام کے لیے ایک قیمتی نمونہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شمال مشرقی فضائی دفاعی علاقے کے عقیدتی و سیاسی شعبہ کے سربراہ حجت الاسلام محمد عدیدہ نے امام حسن عسکری (ع) کی شخصیت کو فضیلت، علم اور تقویٰ کا کامل نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی اور سیرت ہر انسان کے لیے، خصوصاً شیعیانِ علی علیہ السلام کے لیے ایک قیمتی نمونہ ہے۔

انہوں نے مشہد میں فضائی دفاعی کارکنوں اور ان کے اہل خانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام عسکری (ع) نہ صرف ایک امام اور رہنما کے طور پر، بلکہ ایک دانشمند، فلسفی اور عارف کے طور پر بھی پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی زندگی سادگی اور زہد کا نمونہ تھی اور ان کا تقویٰ ہر خاص و عام کے لیے مثال بن گیا تھا۔

حجت الاسلام عدیدہ نے مزید کہا کہ امام حسن عسکری (ع) نے عباسی حکومت کے شدید دباؤ اور پابندیوں کے باوجود اپنے قلیل دورِ امامت میں شیعوں کی رہنمائی کے لیے بہت سی قیمتی خدمات انجام دیں۔ وہ عبادت اور راتوں کو جاگ کر عبادت کرنے کو بہت اہمیت دیتے تھے اور مشکل حالات کے باوجود شجاعت اور استقامت کے ساتھ دین حق کا دفاع کرتے رہے۔

انہوں نے امام عسکری (ع) کی سخاوت اور مہربانی کو ان کی نمایاں خصوصیات میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے ساتھ تمام انسانوں کو بھائی چارے کی نظر سے دیکھتے اور ان کے ساتھ محبت سے پیش آتے تھے۔

حجت الاسلام عدیدہ نے اس بات پر زور دیا کہ امام حسن عسکری (ع) نے اپنی مختصر زندگی میں بہت سی مشکلات اور سختیوں کا سامنا کیا، لیکن کبھی حق سے نہیں ہٹے۔ ان کی تعلیمات اور سیرت آج بھی انسانیت کے لیے ایک قیمتی مثال ہیں، خاص طور پر شیعیان حیدر کرار کے لیے ایک نمونہ عمل ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .