حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امام حسین علیہ السلام سے وابستہ مرکز قرآن وحدیث کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین علی غانم الشویلی نے گزشتہ روز شہر قم میں حوزہ نیوز ایجنسی کے دفتر کا وزٹ کیا۔
انہوں نے حوزہ نیوز ایجنسی کی سرگرمیوں کو نزدیک سے دیکھا اور دینی اور حوزوی اخبار کو کوریج دینے میں اس نیوز ایجنسی کی کاوشوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام سے وابستہ مرکز قرآن و حدیث کا ایک سال قبل نجف اشرف میں افتتاح ہوا تھا اور اب اس میں تقریبا 40 طلاب دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ حجت الاسلام والمسلمین الشویلی حوزہ علمیہ نجف اشرف میں درس خارج کے اساتذہ میں سے ہیں اور انہوں نے کوفہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔