حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق محترمہ خانم جعفری نے اپنی ایک گفتگو میں، مرکز حفظ قرآن و حدیث کے کورسز میں نہج البلاغہ اور قرآن کو حفظ کرنے کے لئے دو سالہ ، چار سالہ ، آزاد ، اور ریپیٹ کے مختلف شعبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ : گذشتہ سال ، حفظ قرآن کورسز میں 601 بچوں اور نوجوانوں نے، اور اسی طرح 1ہزار 511 بالغان و جوانوں نے شرکت کی.
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و نہج البلاغہ حفظ کورسز ، قرآن و حدیث سنٹر سے مجموعی طور پر 2112 افراد مستفید ہوئے ہیں۔
محترمہ خانم جعفری نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت ملک میں قاری قرآن اور حافظ قرآن کی تربیت کرنا ، مراکز قرآن و حدیث کی نمایاں کارکردگی میں سے ہونا چاہیے.
انکا مزید کہنا تھا کہ قرآن و حدیث مرکز میں، حفظ قرآن اور نہج البلاغہ کے تربیتی کورسز کا سلسلہ کورونا کے دوران بھی بند نہیں رہا ،بلکہ کورونا کے دوران بھی کلاسوں کا باقاعدہ طور پر آنلائن سلسلہ جاری رہا، اور اب بھی یہ سلسلہ بدستور جاری ہے.
انہوں نے یاد دلایا کہ مرکز قرآن و حدیث کے قرآنی اور معارف دینی کورسز ، جو اس وقت آنلائن جاری ہیں ، اور کلاسوں کا سلسلہ ختم ہونے والا ہے ، اور کورسز کا امتحان اس ماہ کے آخری دنوں میں ہوگا.
واضح رہے کہ بچوں کے لئے مرکز قرآن و حدیث کے قرآنی کورسز آٹھ سال کی عمر سے شروع ہوتے ہیں ، اور بچے ابتدائی کورس پاس کرنے اور حروف تہجی سے آشنائی کے بعد ، مرکز قرآن و حدیث کے تلاوت اور حفظ کے کورسز میں حصہ لے سکتے ہیں۔