حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مکارم شیرازی نے مولا علی علیہ السلام کے چودہ سو ویں(۱۴۰۰ ویں) یوم شہادت منانے والی کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: مولا علی علیہ السلام اب بھی مظلوم ہیں اور ان کا حق ادا نہیں ہوا ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: جب ہم نہج البلاغہ پر شرح لکھنے لگےتو ہمیں بہت کم اچھی شرحیں ملیں۔
انہوں نے کہا: کافی زیادہ تحقیقات کے بعد ۲۰ جلدوں پر مشتمل نہج البلاغہ کی شرح شائع ہوئی ہے اور اب یہ شرح ملک کی لائبریریوں میں موجود ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: مولا علی علیہ السلام اور نہج البلاغہ کو مظلومیت سے نکالنے کے لئے بنیادی کاموں کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں جس قدر کام ہو کم ہے۔ ایسا کام کرنے کی ضرورت ہے جس سے مولا علی علیہ السلام کا حق ادا ہو۔ ہم بھی اس سلسلے میں ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔
اس شیعہ مرجع تقلید نے کہا: نہج البلاغہ مولا علی علیہ السلام کی گفتار پر مبنی یادگار عظیم کتاب ہے۔
انہوں نے کہا: نہج البلاغہ میں مولا علی علیہ السلام کا مالک اشتر کے نام لکھا گیا خط عظیم مطالب پر مشتمل ہے جس کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔