۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تصاویر/نشست گروه های جهادی با آیت الله اعرافی

حوزہ / آیت اللہ اعرافی کا مدارس کی تعلیمی کونسل کے اجلاس میں نوجوانوں کے دینی مدارس میں  داخلے کا امتحان دینے کی رغبت اور جذبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جوانوں کا دینی مدارس میں داخلہ لینے کا رجحان گذشتہ سالوں سے کئی گنا بڑھ گیا ہے لہذا بہترین انداز میں امتحانات لینے کیلئے ہیلتھ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مدارس کی تعلیمی کونسل کے اجلاس میں اساتذہ ،طلباء اور تمام مسلمانوں کو ایک بار پھر عید الفطر کی تبریک پیش کرتے ہوئے انکی عبادات کی بارگاہ الٰہی میں قبولیت کی دعا کے ساتھ ،مدارس کے کرونائی بحران میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مدارس میں پہلی سطح کے دورس سو فیصد مختلف زاویوں سے تقریباً مارچ کے مہینے سے ہی ، اور بعض دورس اپریل سے آنلائن شروع ہو چکے تھے، اور مدارس کے خصوصی مراکز ، خاص طور پر قم شہر میں واقع خصوصی مراکز میں ، تقریباً 80فیصد تعلیمی سرگرمیاں آنلائن  جاری تھیں ۔
سربراہ حوزہ علمیہ نے اساتذہ، مدارس کے منتظمین اور طلباء کا اس کرونائی بحران میں کلاسوں کا منعقد کرانے ،اور علمی پیشرفت کی نگرانی اور ہمراہی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان حالات پر مکمل قابو پانے تک ساتھ دینے کی بھر پور تاکید کی. 
مدارس کی سپریم کونسل کے  رکن نے درس خارج کے کورسز اور دیگر اعلی سطحی کلاسوں کی کارکردگی کو مطلوب اور قابل قدر سمجھا اور مزید کہا کہ : اعلی سطحی دورس اور درس خارج کے کچھ اساتذہ نے اپنی  تعلیمی سرگرمیوں کو آنلائن جاری رکھیں ،اور بعض دیگر اساتذہ نے اپنی تحقیقات کے ذریعے ،اور طلباء سے مقالات لکھوانے کی شکل میں اپنی تدریس کا سلسلہ جاری رکھا ،اور وہ اساتذہ جنہوں نے ہیلتھ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنے دورس کا دوبارہ آغاز کرایا انکا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا. 
آیت اللہ اعرافی نے نئے تعلیمی سال کے لئے مدرسوں میں داخلہ کی حیثیت کا جائزہ لیتے  ہوئے ، نوجوانوں اور دیگر افراد کی دینی مدارس  کے داخلے کے امتحان میں دلچسپی رکھنے کے واضح استقبال کا اعلان کیا اور کہا کہ : اگرچہ رجسٹریشن کی مدت کے اختتام کیلئے دو ہفتوں سے زیادہ کا ٹائم باقی ہے ، رجسٹروں کی تعداد پچھلے سال کی حد سے تجاوز کر گئی ہے ، اور پیش گوئی کی جاسکتی ہے کہ حوزہ علمیہ میں علوم اہل بیت علیہم السلام کی تحصیل کی خاطر یہ نوجوانوں اور دیگر خواہشمند افراد کی تعداد بڑھ جائے ، لہذا ابھی سے ایڈمیشن امتحانات اور ٹیسٹ انٹرویو کی کیفیت کی بہتری کیلئے ہمیں ہیلتھ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دیگر ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے.
آخر میں ، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے بتایا کہ پچھلے کچھ سالوں کے دوران ، دینی مدارس میں داخلے کے لئے، معیار کا انتخاب ، ہنر مند افراد کی تشخیص ، اور امیدواروں کی شناخت ، قابلیت اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو ایڈمیشن دینا حوزہ علمیہ کی نمایاں پالیسیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .