حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ اعرافی نے مدرسہ علمیہ معصومیہ قم میں منعقدہ فقہ و اصول کے اساتذہ کے لیے مخصوص "پیش قدم اور ممتاز حوزہ" کے عنوان سے مقام معظم رہبری کے پیغام پر عمل درآمد کے دسویں آئیڈیا پروسیسنگ اجلاس میں، جس کا موضوع "پیشرفتہ حوزہ اور فقہ کی تدریس کے طریقے" تھا، "اعلیٰ سطحی تعلیمی اصلاحات" کے منصوبے کے اجراء اور حوزات علمیہ میں پہلی بار "بنیادی تعلیمی دستاویزات کے نظام" کی تیاری کی خبر دی۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں ماہ شعبان المعظم کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس ماہ کو انتہائی بابرکت اور الہی نعمتوں کے دسترخوان سے تعبیر کیا اور اس ماہ کے دو "عظیم تحفوں" یعنی "صلوات شعبانیہ" اور "مناجات شعبانیہ" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: صلوات شعبانیہ الہی ولایت کی اوج تجلی ہے اور مناجات شعبانیہ توحید اور پروردگار کے تقرب کی بلندیوں میں سے ایک ہے۔ یہ دو بیش قیمت گوہر اس ماہ کے اعمال میں بلند اور درخشاں مقام رکھتے ہیں۔
حوزہ علمیہ کے مدیر نے ماہ شعبان کو سلوک و طریقت کی سیڑھی اور ماہ مبارک رمضان میں داخلے کی تمہید قرار دیتے ہوئے کہا: انشاءاللہ ہم سب اس ماہ کی برکتوں سے مستفید ہوں اور طلاب عزیز کو ماہ رمضان کی معنوی بلندیوں کی طرف پرواز اور شب قدر کو درک کرنے کے لیے تیار کر سکیں۔
انہوں نے اجلاس میں موجود اساتذہ اور دیگر اعلیٰ تعلیمی سطح کے اساتذہ، خصوصاً فقہ و اصول کے اساتذہ کے لیے قدردانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: یہ حضرات حوزہ کی فکری و اجتہادی طاقت کے اصل ستون ہیں اور ان کا مقام نہایت بلند و ارزشمند ہے۔ ہم سب آپ کی زحمات کے قدردان ہیں۔
آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا: طلباء الہی امانتیں اور مستقبل کے ایران، انقلاب، مذہب اور اسلام کے ملی و بین الاقوامی میدانوں میں معمار ہیں۔
حوزات علمیہ کے مدیر نے کہا: اجرائی و انتظامی میدانوں میں، حوزہ کے اندر اور اس کے اردگرد کے اداروں میں کئی مستحسن اقدامات انجام دئے گئے ہیں۔ یہ اقدامات مقام معظم رہبری، مراجع عظام تقلید، بزرگ علماء اور طلبہ کی خواہشات کے تناظر میں اور موجودہ وسیع روابط کے استعمال سے پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں۔









آپ کا تبصرہ