۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
پودمانی

حوزہ / حجۃ الاسلام و المسلمین مومنی نے اصفہان کے تعلیمی امتحان میں قبول ہونے والے 120 طلبہ کے لیے پہلے تربیتی کورس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے حوزہ علمیہ اصفہان میں تہذیب و تبلیغ کے نائب صدر حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسین مومنی نے کہا: حوزہ علمیہ اصفہان کی کوششوں سے ہم اصفہان کے تعلیمی امتحان میں دوسرے افراد کے ہمراہ برابری کی سطح پر قبول ہونے والے طلبہ کے لیے پہلے تربیتی کورس کا انعقاد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: اس امتحان میں تقریباً 120 طلباء نے حصہ لیا جنہوں نے دوسرے شرکاء کی طرح تحریری امتحان میں ضروری نمبر حاصل کرنے سمیت حضوری انٹرویو میں بھی شرکت کی۔

حوزہ علمیہ اصفہان میں تہذیب و تبلیغ کے نائب صدر نے مزید کہا: اس تربیتی کورس میں طلباء 20 دنوں تک مذکورہ تعلیمی پلان میں شرکت کریں گے اور کورس کے موادِ درسی کے ساتھ ساتھ تدریسی اور تعلیمی مہارتیں بھی سیکھیں گے۔

انہوں نے اصفہان کے تعلیمی نظام کی ترویج وترقی میں محنتی اور بااخلاق اساتذہ کی موجودگی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: طلباء اور علماء کرام بھی اپنی موجودگی سے ان افراد کی مدد کر سکتے ہیں تاکہ اسٹوڈنٹس کے تعلیمی نظام میں بہتری کے ساتھ ساتھ ان کے اخلاق اور معنویت میں رشد اور توسیع کو بھی مشاہدہ کیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .