۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
تصاویر/ مراسم آغاز سال تحصیلی جدید موسسه عالی فقه و علوم اسلامی

حوزہ / حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے ممبر نے کہا کہ آج کے حوزہ علمیہ کے تعلیمی نظام کو، مکتب امام صادق علیہ السلام کے مطابق، مختلف شعبوں میں اور انقلاب اسلامی کی سطح پر اچھے انداز میں طلباء کی تربیت کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیت اللہ مہدی شب زندہ دار نے دینی درسگاہ معصومیہ قم میں منعقدہ تعلیمی سال کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  قرآن کریم میں انسانی تخلیق کے فلسفے کی متعدد اور مختلف وجوہات ہیں اور ان میں سے وہ کونسا عمل اور مقصد ہے جسے ہم اچھے انداز میں نبھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ 

حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے ممبر نے کہا کہ اس نیک عمل کی جانچ مختلف جہتوں سے کی جاسکتی ہے اور اس میں متعدد عناصر کا عمل دخل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو عملی طور پر اور بہتر انداز میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے پہلا ستون ، جو کہ ایک اہم ستون بھی ہے ، خدا کی خاطر کام کرنا ہے، ارادہ بہت ضروری ہے اور پوری انسانی زندگی نیت کے ساتھ خدا کی راہ میں گزارا جا سکتی ہے۔

آیت اللہ شب زندہ دار نے بیان کیا کہ موسسہ فقہ و علوم اسلامی اچھی نیت کے ساتھ خدا کی راہ میں قائم کیا گیا ہے ، مقام معظم رہبری نے دور حاضر کے تقاضوں اور مطالبات کا جواب دینے کے لئے ، اپنے فرض کی بنیاد پر اور خدا کی راہ میں یہ ادارہ قائم کیا ہے۔


انہوں نے تعلیمی اداروں کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک اچھے تعلیمی نظام کا دوسرا ستون اس کی جامعیت ہے، امام صادق علیہ السلام اپنے تعلیمی نظام میں جامع تھے اور آپ باصلاحیت طلباء کو مختلف شعبوں میں تربیت دیتے تھے۔

حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے ممبر نے کہا کہ آج کے حوزہ علمیہ کے تعلیمی نظام کو ، مکتب امام صادق علیہ السلام کے مطابق ، مختلف شعبوں میں اور انقلاب اسلامی کی سطح پر اچھے انداز میں طلباء کی تربیت کرنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .