حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطینی میڈیا کے مطابق ارتھوڈکس عیسائیوں کے اسقف اعظم عطاءلله حنا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم ہر روز متعدد رپورٹ اور شکایات وصول کرتے ہیں جنمیں لوگ کورونا بحران کی وجہ سے سخت ترین مشکلات کا ذکر کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کے مسائل اور مشکلات بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں اور کورونا وائرس کے ساتھ ظالمانہ محاصرے سے وہ بدترین بحران کا سامنا کررہے ہیں اور انکو فوری مدد کی ضرورت ہے۔
حنا نے غزہ کے محاصرے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے حالات میں عوام کی مدد اور انکے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔