۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اسماعیل هنیه و احزاب لبنانی

حوزہ / اسماعیل ہانیہ نے لبنان میں مختلف جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات میں کہا: غزہ کی پٹی کے محاصرہ کا مقصد بین الاقوامی چار شرائط کو قبول کرانا، اسرائیل کو تسلیم کرانا ہے اور مزاحمت و دفاع فلسطین کو ترک کروانا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہانیہ نے لبنانی تحریکوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: غزہ کی پٹی کے محاصرہ کا مقصد بین الاقوامی چار شرائط کو قبول کرانا، اسرائیل کو تسلیم کرانا ہے اور مزاحمت و دفاع فلسطین کو ترک کروانا ہے۔

فلسطین کی اسلامی تحریک حماس کے سیسای دفتر کے سربراہ نے بیروت میں اسلامی رہنماؤں اور مختلف تحریکوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: غزہ کی پٹی کے محاصرہ کا مقصد بین الاقوامی چار شرائط کو منوانا، اسرائیل کو تسلیم کرانا ہے اور اسلامی مزاحمت کا راستہ روکنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: بیت المقدس کی جانب توجہ دینے اور نسلوں کو اس کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: قدس صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امتِ اسلامی کا مسئلہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .