۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
اعضای شورا

حوزہ / حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے منعقدہ اجلاس میں آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری سپریم کونسل کے سکریٹری، آیت اللہ جواد مروی اس کونسل کے سیکنڈ سکریٹری اور آیت اللہ علی رضا اعرافی مزید دو سال کے لیے ملک بھر کے حوزاتِ علمیہ کے سرپرست کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے داخلی ضوابط کے آرٹیکل 9 کے مطابق، اس اعلیٰ ادارے کے فرسٹ اور سیکنڈ سکریٹری کا انتخاب ہر دو سال میں ایک بار، اس کونسل کے سات اراکین کے براہ راست ووٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

اسی طرح مذکورہ ضابطے کے آرٹیکل 25 کے مطابق ملک بھر کے حوزاتِ علمیہ کے سرپرست کو بھی اسی کونسل کے اراکین دو سال کی مدت کے لیے منتخب کرتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق: 6 شہریور 1401 شمسی بمطابق 28 اگست 2022ء کو جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم میں منعقدہ اس کونسل کے اجلاس میں آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سکریٹری، آیت اللہ جواد مروی اس کونسل کے سیکنڈ سکریٹری اور آیت اللہ علی رضا اعرافی مزید دو سال کے لیے ملک بھر کے حوزاتِ علمیہ کے سرپرست کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔

اس اجلاس میں حجۃ الاسلام و المسلمین حسین رحیمیان کو مزید دو سال کے لیے حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سکریٹریٹ کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری 2018ء سے حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سکریٹری ہیں اور آیت اللہ اعرافی 2016ء سے ملک بھر کے حوزاتِ علمیہ کے سرپرست کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .