۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: صوبہ خوزستان کو اسلام اور تشیع کی ترویج میں اپنی مذہبی تاریخ، دفاع مقدس کے دور میں اپنے شاندار ریکارڈ، شیخ انصاری اور وحید بہبہانی جیسے عظیم افراد کی تربیت اور دشمن کے مقابلے میں قیام کی وجہ سے انتہائی عظیم اور باوقار مقام حاصل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے خوزستان میں حوزہ علمیہ کے اساتید اور عملے کے ساتھ ملاقات میں نہج البلاغہ کی حکمت نمبر 289 «کَانَ لِی فِیمَا مَضَی أَخٌ فِی اللَّهِ، وَ کَانَ [یُعَظِّمُهُ] یُعْظِمُهُ فِی عَیْنِی صِغَرُ الدُّنْیَا فِی عَیْنِهِ، وَ کَانَ خَارِجاً مِنْ سُلْطَانِ بَطْنِهِ، فَلَا یَشْتَهِی مَا لَا یَجِدُ وَ لَا یُکْثِرُ إِذَا وَجَدَ، وَ کَانَ أَکْثَرَ دَهْرِهِ صَامِتاً، ....»، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اس حکمت میں امیرالمومنین علیہ السلام ایک ایسے انسان کو نمونہ قرار دیتے ہیں جو اعلیٰ اور ترقی یافتہ ہے اور جس میں اعلیٰ انسانی اور الہٰی صفات ہیں۔ اس فرمان میں مولا امیر علیہ السلام اس اعلی صفت انسان کی سب سے بنیادی اور اہم صفت "دنیا کو کم اہمیت اور حقیر سمجھنا" قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: بدقسمتی سے ہم اس دنیا جہان کی بہت سی حقیقتوں سے غفلت اور فراموشی کی وجہ سے اس دنیا اور آج کو بڑا سمجھنے لگ جاتے ہیں جبکہ اگر ہم دنیا کی سچائیوں اور اس سے بڑے جہانوں کے بارے میں سوچیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری دنیا تو بہت چھوٹی ہے اور اس کائنات کے مقابلے میں ہم کچھ بھی نہیں ہیں۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: اپنی اصلاح اور خودسازی کا پہلا نکتہ یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو اور دنیا کو چھوٹا اور حقیر سمجھے اور یہ چیز ہمیں اپنے طلباء کو سکھانی چاہئے۔

انہوں نے کہا: صوبہ خوزستان کو اسلام اور تشیع کی ترویج میں اپنی مذہبی تاریخ، دفاع مقدس کے دور میں اپنے شاندار ریکارڈ، شیخ انصاری اور وحید بہبہانی جیسے عظیم افراد کی تربیت اور دشمن کے مقابلے میں قیام کی وجہ سے انتہائی عظیم اور باوقار مقام حاصل ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: اس مقام اور عظمت کو حاصل کرنے میں صوبہ خوزستان کے علما اور علمی، ثقافتی، حوزوی اور خوزستان کی عظیم شخصیات کا کردار بے مثال ہے۔

انہوں نے کہا: میرا فرض ہے کہ میں ان تمام لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کروں اور ان کا شکریہ ادا کروں جنہوں نے اس صوبے کی ثقافت، علم اور مدارس کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم علمی شعبوں کی مزید بہتری کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

ایران کا صوبہ خوزستان اسلام اور تشیع کی ترویج میں اپنی شاندار تاریخ رکھتا ہے، آیت اللہ اعرافی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .