۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تصاویر/ دیدار وزیر امور مذهبی پاکستان با آیت الله اعرافی

حوزہ / انسان جتنا دنیا کی دلدادہ ہوں گے ان کی شخصیت محدودتر ہو گی اور وہ مادیت کی طرف زیادہ مائل ہوں گے۔ اس کے برعکس انسان جس قدر کھلے دل کا مالک ہوگا اس میں ملائمت پائی جائے گی اور اس کا اخلاق بہتر ہوگا، لوگ اس کے گرد جمع ہوں گے اور وہ اسے اپنے لیے پناہ گاہ سمجھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ اعرافی نے مدرسہ امام خمینی (رہ) کے عارف الحسینی ہال میں اخلاق و تربیت نامی انسٹیٹیوٹ کے شعبہ فارغ التحصیلان کے ساتھ منعقدہ پہلے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج اس مرکز کے بہت سارے فارغ التحصیلان ہمارے درمیان موجود ہیں۔ امید ہے کہ یہ قابل فخر ادارہ آئندہ بھی ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔

سربراہ حوزہ علمیہ نے روایات میں اخلاق و تربیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صفات الہی کا مظہر کامل ہیں۔ آپ قرآن کریم اور وجود خدا کا آئینہ ہیں اور اس بات کا سرچشمہ آیات قرآنی اور روایات میں ہے۔ علمائے عرفان نے اس نظریے پر بحث کی ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم خداوند متعال کے اسماء و صفات کا مظہر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: باب اخلاق فضائل و رذائل کے درمیان تقابل اور مقائسہ کی جانب توجہ کرنی چاہئے۔ یہ تضاد یعنی فضائل و رضائل کا ہونا انسانی روح اور کردار میں پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا: انسان جتنا دنیا کا دلدادہ ہو گا اس کی شخصیت محدود تر ہوگی اور وہ مادیت کی طرف زیادہ مائل ہوگا۔ جبکہ انسان جس قدر کھلے دل کا مالک ہو گا اس میں ملائمت اور اعلی اخلاق پایا جائے گا، لوگ اس کے گرد جمع ہوں گے اور اسے اپنے لیے بے پناہ گاہ سمجھیں گے۔

انہوں نے کہا: ضرورت اس امر کی ہے کہ طلاب اپنے اخلاق پر توجہ دیں تاکہ معاشرے میں اپنا صحیح کردار ادا کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .