۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
تصاویر/ نشست هم‌اندیشی دانشگاهیان لرستان با حضور آیت‌الله اعرافی

حوزه/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ: ملتِ ایران کی خودمختاری؛ اسلام اور انقلاب کے دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہا ہے، عالمی استکبار کیلئے، اسلامی جمہوریہ ایران کی خطے میں مختلف میدانوں میں بڑھتی ہوئی طاقت اور پیشرفت و ترقی قابل تحمل نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی نے صوبۂ لرستان کے شہر خرم آباد میں نماز جمعہ سے پہلے خطاب کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج ملتِ اسلامیۂ ایران کا اتحاد اور ہم آہنگی اسلام اور انقلاب کے دشمنوں کی آنکھوں میں خار بن چکی ہے، کہا کہ عالمی استکبار، مختلف میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خطے میں بڑھتی ہوئی طاقت اور ترقی کو برداشت نہیں کر پا رہا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صوبۂ لرستان کی عوام ولایت مدار اور انقلابی ہے اور ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی اسلام اور نظامِ مقدس جمہوری اسلامی کی وفادار رہے گی، کہا کہ صوبۂ لرستان کی عوام کی ولایت محوری، بہادری و شجاعت، بصیرت نیز دشمنوں اور ظالموں کے ظلم و جبر کے خلاف مقابلہ کرنے کا جذبہ، ہمیشہ سے قابل تحسین اور زبان زد خاص و عام رہا ہے۔

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے مزید کہا کہ دشمن جان لے! اسلامی جمہوریہ ایران کی باشعور اور بابصیرت قوم اور غیرت مند جوان، دشمن کو ایران کی سرزمین پر حملہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور ہر قسم کی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

آیۃ اللہ علی رضا اعرافی نے دشمنوں کے حملوں سے نمٹنے کے لئے لوگوں کی دینی اور انقلابی بصیرت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلمان اور انقلابی عوام بیدار اور ہوشیار ہے اور ہرگز دشمنان اسلام و انقلاب کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .