۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ارتش

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کے استاد نے ولایت فقیہ کو جمہوریہ اسلامی ایران کے اقتدار کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب کے سائے اور رہنمائی میں جمہوریہ اسلامی ایران نے مختلف میدانوں میں شاندار ترقی کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد سے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان کے استاد حجت الاسلام والمسلمین مرتضیٰ دہشت نے کہا: آج ولایت فقیہ جمہوری اسلامی ایران کے اقتدار کی ضمانت شمار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا: رہبر معظم انقلاب کے سائے اور رہنمائی میں جمہوریہ اسلامی ایران نے مختلف میدانوں میں شاندار ترقی کی ہے۔

حوزہ علمیہ خراسان کے استاد نے کہا: رہبر معظم نے جمہوریہ اسلامی ایران کو دیگر آزادی پسند اقوام کے لیے نمونہ بنا دیا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین دہشت نے کہا: ہمیں ہمیشہ اپنے آپ کو ولی فقیہ کے حکم کا مطیع اور پابند سمجھنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا: جمہوریہ اسلامی ایران کی فوج بھی ہمیشہ جمہوری اسلامی کے نظام اور اس کی اقدار کے دفاع میں صفِ اول میں رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .