۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آیت الله آملی لاریجانی

حوزہ/ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے مجمع کی عدالتی شاخوں کے سربراہان اور ارکین کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے گذشتہ روز خطاب میں انتہائی اہم، دقیق اور روشن افروز بیانات کو سراہتے ہوئے کہا: آج ہمیں پہلے سے زیادہ ملک میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے شام کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دشمن شدید غلط فہمی کا شکار ہیں کہ وہ یہ سمجھے کہ خطے کی تبدیلیوں اور شام میں شکست کی وجہ سے جمہوری اسلامی ایران شاید کمزور ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں رہبر معظم انقلاب کی قیادت میں ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کے ساتھ نظام اسلامی کی طاقت میں اضافہ کرنا چاہئے اور دنیا کو دکھانا چاہئے کہ دشمن غلطی پر ہے۔

رہبر معظم تمام امور میں ہمارے لئے مرکز و محور ہیں / الحمدللہ، جمہوری اسلامی کا نظام انتہائی طاقتور ہاتھوں میں ہے

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے جمہوری اسلامی کے نظام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن جہاں بھی موقع پائے گا، وار کرے گا۔ الحمدللہ، جمہوری اسلامی کا نظام انتہائی طاقتور ہاتھوں میں ہے اور اس کی طاقت کا سرچشمہ عوام، نوجوان، اور مسلح افواج ہیں۔

انہوں نے کہا: تمام امور میں ہمارے لئے رہبر معظم انقلاب مرکز و محور ہیں۔ ہمیں اس محور کے گرد متحد ہونا چاہیے، تفرقے سے بچنا چاہیے اور انقلاب اسلامی کے آرمانوں کا دفاع کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .