حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے شام کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دشمن شدید غلط فہمی کا شکار ہیں کہ وہ یہ سمجھے کہ خطے کی تبدیلیوں اور شام میں شکست کی وجہ سے جمہوری اسلامی ایران شاید کمزور ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ہمیں رہبر معظم انقلاب کی قیادت میں ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کے ساتھ نظام اسلامی کی طاقت میں اضافہ کرنا چاہئے اور دنیا کو دکھانا چاہئے کہ دشمن غلطی پر ہے۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے جمہوری اسلامی کے نظام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن جہاں بھی موقع پائے گا، وار کرے گا۔ الحمدللہ، جمہوری اسلامی کا نظام انتہائی طاقتور ہاتھوں میں ہے اور اس کی طاقت کا سرچشمہ عوام، نوجوان، اور مسلح افواج ہیں۔
انہوں نے کہا: تمام امور میں ہمارے لئے رہبر معظم انقلاب مرکز و محور ہیں۔ ہمیں اس محور کے گرد متحد ہونا چاہیے، تفرقے سے بچنا چاہیے اور انقلاب اسلامی کے آرمانوں کا دفاع کرنا چاہئے۔