حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے حجت الاسلام والمسلمین محمد زارع مؤیدی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا: حجت الاسلام والمسلمین محمد زارع مؤیدی نے اپنی زندگی دین کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی تھی۔
انہوں نے کہا: حجت الاسلام والمسلمین مؤیدی انتہائی لگن کے ساتھ حرمتِ ولایت کے دفاع میں سرگرم رہے۔ انہوں نے پوری زندگی سماجی اور عوامی فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی اور اسلامی اقدار کا انتہائی مناسب انداز میں دفاع کیا اور آخر کار دین کی راہ میں اپنی جان فدا کر دی۔
انہوں نے آخر میں شہید کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ، دوستوں، جاننے والوں اور خصوصاً حوزہ علمیہ فارس کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت بھی پیش کی۔