۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیت الله اعرافی - پیام

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے: صوبہ سیستان و بلوچستان میں مختلف دینی و تبلیغی شعبوں میں سرگرم عالم دین مولانا شہرکی کی دلسوز شہادت پر ان کے اہل خانہ، دوست احباب بالخصوص صوبہ سیستان و بلوچستان کے محترم اور انقلابی عوام کی خدمت میں تبریک و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے اپنے تعزیتی پیغام میں مسجد مولائے متقیان زاہدان کے امام جماعت حجت الاسلام والمسلمین شاہرکی کی شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ان کے اس تعزیتی پیغام کے متن کا خلاصہ حسب ذیل ہے:

بسم‌الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

حجت الاسلام والمسلمین شاہرکی کی مظلومانہ شہادت کی المناک خبر ملی۔

حوزات علمیہ اور علماءِ راستین کو اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے پوری تاریخ میں اسلام اور ملت ایران اور ملک کی عزت و اقتدار کی خاطر تمام آسائش و آسودگیوں کو قربان کیا ہے۔ اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اپنے وطنِ اسلامی کی آزادی، استقلال، سالمیت اور قومی اتحاد کو مقدم رکھا ہے۔ علمائے کرام اور حوزہ علیہ کو اس تاریخی کردار اور خدمت پر فخر ہے اوروہ ہمیشہ خدائے بزرگ و برتر، اولیاء اللہ، شہداء والامقام اور امام شہداء حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ اپنے عہد و پیمان پر کاربند ہیں اور رہیں گے اور اسلام اور ایران کے دشمنوں کے خلاف اپنے وطن عزیز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تمام معزز طلاب اور اساتید اور منتظمین و ذمہ داران اور علمائے بلاد سے امید ہے کہ وہ دین اور علم و دانش اور علمی و اخلاقی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنی مخلصانہ ثقافتی و سماجی خدمات کو بھی اپنی معزز عوام اور جوانوں کی خدمت میں صرف کریں گے اور عوام اور ملکی حکام کے ساتھ مل کر ملکی ترقی اور پیشرفت کے لیے کام کریں گے اور ملکی سلامتی، امن اور خوشحالی کو اپنے ہوشیارانہ اقدامات کے ذریعہ برقرار رکھیں گے۔

میں صوبہ سیستان و بلوچستان میں مختلف دینی و تبلیغی شعبوں میں سرگرم عالم دین مولانا شہرکی کی دلسوز شہادت پر ان کے اہل خانہ، دوست احباب، صوبہ سیستان و بلوچستان کے محترم اور انقلابی عوام بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع عظام اور صوبہ سیستان و بلوچستان کے حوزات علمیہ کی خدمت میں تبریک و تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے اس باعظمت شہید کے درجات میں بلندی اور اولیاء الہی کے ساتھ محشور ہونے اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کا طلبگار ہوں۔ اسی طرح تمام شہداء کرام بالخصوص حرم مطہر شاہ چراغ (ع) کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہوں۔

علی رضا اعرافی

سرپرست حوزہ علمیہ

04 نومبر 2022ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .