۲۸ خرداد ۱۴۰۳ |۱۰ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 17, 2024
نماینده ولی‌فقیه در سیستان و بلوچستان

حوزہ / سیستان و بلوچستان میں نمائندہ مقام معظم رہبری نے شہید حجت الاسلام والمسلمین سجاد شہرکی کے گھر جا کر شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیستان و بلوچستان میں مقام معظم رہبری کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین محامی نے حجۃ الاسلام سجاد شہرکی کے گھر جا کر پسماندگان کو اس باعظمت شہید کی شہادت پر تبریک و تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے ان کے لئے صبر اور اجر کی دعا کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ حجت الاسلام شہرکی زاہدان کی مسجد مولائے متقیان کے امام جماعت تھے، جنہیں 3 نومبر بروز جمعرات کی شام دو مسلح دہشت گردوں نے اس وقت شہید کر دیا جب وہ نماز مغرب اور عشاء کے لیے مسجد جا رہے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .