۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ملالی مسجد

حوزہ/ ہندو تنظیموں کا کہنا ہے کہ مسجد کی تزئین و آرائش کے وقت احاطے میں ہندو مندروں کے ڈھانچے کو دیکھا گیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگلورو: کرناٹک کے منگلورو ضلع کی ایک عدالت نے بدھ کو ملالی مسجد تنازعہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بدھ کے روز فیصلہ سنایا کہ ملالی مسجد کے سروے کا معاملہ یہ جاننے کے قابل ہے کہ آیا یہ ہندو مندر پر تعمیر کی گئی تھی یا نہیں۔ اس لیے عدالت جنوری 2023 سے کیس کی سماعت کرے گی۔

تیسری ایڈیشنل سول کورٹ کے سامنے منگلورو کے ٹی اے دھننجے اور بی اے منوج کمارکے دائر کردہ مقدمہ میں کورٹ نے یہ بات کہی. یہ دلیل دی گئی تھی کہ مسجد کے اندر مندر نما ڈھانچہ کی باقیات تب ملیں جب اس سال اپریل میں ملالی، منگلورو میں سید عبداللہ مدنی مسجد کی تزئین و آرائش کا کام جاری تھا۔

کچھ ہندو تنظیموں کی جانب سے ایک عرضی دائر کی گئی تھی جس میں اتر پردیش کی گیان واپی مسجد کی طرز پر مسجد کا سروے کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جن کا کہنا تھا کہ مسجد کی تزئین و آرائش کے وقت احاطے میں ہندو مندروں کے ڈھانچے کو دیکھا گیا تھا۔ اس کو چیلنج کرتے ہوئے مسجد کی انتظامیہ اور مسلم تنظیموں نے دلیل دی تھی کہ عدالت کو اس معاملے کو دیکھنے کا حق نہیں ہے۔

قبل ازیں کرناٹک کی ایک مقامی عدالت نے دکشن کنڑ ضلع میں ملالی مسجد تنازعہ سے متعلق فیصلہ 9 نومبر کے لیے محفوظ رکھا تھا۔ منگلورو میں تیسری ایڈیشنل سول کورٹ نے حکم محفوظ کرنے کے بعد مسجد کے احاطے میں جمود کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ وشو ہندو پریشد نے، جو عرضی گزاروں میں سے ایک ہے، نے ملالی مسجد میں سروے کرنے کے لیے کورٹ کمشنر کی تقرری کی مانگ کی ہے۔

ملالی مسجد کی انتظامیہ نے کہا کہ وی ایچ پی کی عرضی کو خارج کر دینا چاہیے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ عدالت اس معاملے کو نہیں لے سکتی۔ اس دوران عدالت نے دلائل اور جوابی دلائل ریکارڈ کئے۔ دونوں تنظیمیں فیصلے کا بے صبری سے انتظار کر رہی تھیں۔ اس کیس کا فیصلہ پہلے 17 اکتوبر کو محفوظ کیا گیا تھا جسے 9 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ہندو تنظیمیں اور اقلیتی برادری آج کے عدالتی فیصلے کا بے صبری سے انتظار کر رہی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .