۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
گیانواپی مسجد

حوزہ/ گیانواپی کیس میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ 26 جولائی کی شام 5 بجے تک گیانواپی مسجد کمپلیکس کا کوئی ASI سروے نہیں کرے گا، ہائی کورٹ کے حکم پر 26 جولائی تک عمل درآمد نہیں ہو گا، اس دوران مسجد کمیٹی ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گیانواپی معاملے پر پیر کی صبح سے وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ پوری ٹیم اور اے ایس آئی اہلکاروں کے ساتھ جلد از جلد مسجد کا سروے کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے تھے، ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اے ایس آئی کی ٹیم اس کا سروے کرنے کے لیے پیر کی صبح مسجد پہنچی، جس تیزی کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران نے ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرایا وہ شاید ہی کسی اور معاملے میں نظر آئے، لیکن اس دوران مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جس پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ 26 جولائی کی شام 5 بجے تک گیانواپی مسجد کمپلیکس کا کوئی اے ایس آئی سروے نہیں کرے گا، ہائی کورٹ کے حکم پر 26 جولائی تک عمل درآمد نہیں ہو گا، اس دوران مسجد کمیٹی ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی، جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ کو اپنے پورے عملے کے ساتھ واپس جانا پڑا۔

گیانواپی مسجد میں جاری اے ایس آئی سروے پر سپریم کورٹ نے بدھ شام 5 بجے تک لگائی روک، مسلم فریق کو ہائی کورٹ جانے کی ہدایت

ادھر مسجد کے اطراف کے لوگوں نے بھی مقامی انتظامیہ پر جانبداری کا الزام لگایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کے کہنے پر مقامی انتظامیہ مسجد کے حق میں لوگوں کو دھمکیاں دے رہی ہے۔، ساتھ ہی ان کے کہنے کے بعد کہ ہم سپریم کورٹ گئے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے تک اے ایس آئی کا سروے ملتوی کیا جائے، انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہ دیتے ہوئے پیر کی صبح سروے کا عمل شروع کر دیا تھا، لیکن سپریم کورٹ کا حکم آتے ہی انہوں نے اپنا عمل روک دیا۔

دوسری جانب گیانواپی کیس پر اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا کہ ’عدالت پورے معاملے کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے تمام فریقوں کو سن رہی ہے، اس لیے اس موضوع پر الگ سے کچھ کہنا درست نہیں، ہم سب عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، دریں اثنا، اپوزیشن جماعتوں نے اتر پردیش اور مرکزی حکومتوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ منی پور کے تشدد سے ملک کی توجہ ہٹانے کے لیے گیانواپی مسجد کیس کو جان بوجھ کر اڑانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .