حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ اعرافی اپنے ایک دورے پر زاہدان پہنچے ہیں۔ جہاں پر صوبہ سیستان و بلوچستان میں نمائندہ ولی فقیہ، علمائے کرام اور بلند پایہ سیاسی شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔
آیت اللہ اعرافی زاہدان کے اس دورے کے دوران صوبہ بلوچستان کی حوزہ علمیہ کے نئے مدیر کی نامزدگی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ صوبے کے دینی مدارس کے پرنسپل حضرات اور اس صوبہ کے اساتذہ اور طلاب کے ساتھ نشست کریں گے۔