۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کارگاه آموزش پژوهش

حوزہ / ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے حوزاتِ علمیہ کے اساتذہ کرام کے لیے پانچویں خصوصی 3 روزہ تحقیقی و تربیتی ورکشاپ شہر زاہدان میں حوزہ علمیہ امام جعفر صادق (ع) میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی زاہدان سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے حوزاتِ علمیہ کے اساتذہ کے لیے پانچواں خصوصی 3 روزہ تحقیقی و تربیتی کورس شہر زاہدان میں حوزہ علمیہ امام جعفر صادق (ع) میں منعقد ہوا۔ جس میں 25 اساتید نے شرکت کی۔

حوزہ علمیہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں تحقیقی امور کے سرپرست حجت الاسلام ہادی حیدری نسب نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا: اساتید حوزہ کے لئے حوزہ علمیہ امام جعفر صادق (ع) میں منعقدہ اس پانچویں خصوصی 3 روزہ تحقیقی و تربیتی ورکشاپ میں حجت الاسلام والمسلمین استاد اسلام پور کریمی نے تین روز تک تدریس کے فرائض انجام دئے۔

قابل ذکر ہے کہ اس تین روزہ ورکشاپ کی تکمیل کے بعد کورس کو کامیابی سے مکمل کرنے والے اساتذہ کرام کی خدمت میں حوزہ علمیہ کی جانب سے کورس مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .