۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تصاویر/ دیدار رئیس مؤسسه آینده روشن با آیت الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: حوزہ کو معاشرے کی فکر و ثقافت کا رہنما اور موجودہ دنیا کے تقاضوں کا جوابدہ اور ذمہ دار ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے "مؤسسہ آئندۂ روشن" (برائٹ فیوچر انسٹی ٹیوٹ) کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین پورسید آقائی سے ملاقات میں گزشتہ چند سالوں میں حوزہ کی فعالیت کاکرتے ہوئے کہا: حوزہ کو معاشرے کی فکر و ثقافت کا رہنما ہونا چاہئے۔ اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے سطح اول اور اعلی درجے کے طلباء کی نصابی کتابوں میں مثبت تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا: طلباء کو انقلابِ اسلامی کی اقدار سے پوری طرح آشنا ہونا چاہئے۔ حوزہ معاشرے کی فکر و ثقافت کا رہنما اور موجودہ دنیا کا جوابدہ اور ذمہ دار ہے۔ تبلیغی نیٹ ورکس میں پہلے کی نسبت تبدیلی اور ان میں سنجیدہ انداز میں مزید وسعت کی ضرورت ہے۔

حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے مزید کہا: ان سالوں میں رہبر معظم کے سفارشات اور مختلف نظریات اور منصوبوں کی جمع آوری کی گئی ہے اور اسی طرح مختلف اداروں کے تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا: طلبہ کو دورانِ تحصیل کے چند سالوں بعد اپنی وضعیت مشخص کرنی چاہئے کہ وہ کیا کر سکتے ہیں؟۔ جو طلباء اپنی تعلیم جاری رکھنے اور حوزہ میں مزید رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کی شناخت اور ان کی حمایت کی جانی چاہئے۔

تبلیغی نیٹ ورکس میں مثبت تبدیلی اور ان میں مزید وسعت کی ضرورت ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .