۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حق پناه

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا: رضوی ثقافت کو لوگوں میں رائج ہونا چاہئے اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جائے جس میں خوبیاں، ہمدردیاں اور حیاتِ طیبہ پائی جاتی ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان کی سپریم کونسل کے رکن حجت الاسلام والمسلمین حق پناہ نے حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو کے دوران عشرہ کرامت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: ایک مثالی طالب علم کے کردار میں سیرتِ امام رضا کی جھلک نظر آنی چاہئے۔

انہوں نے کہا: رضوی ثقافت، وہی قرآن کی ثقافت اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اخلاقی ثقافت ہے۔

حوزہ علمیہ خراسان کی سپریم کونسل کے رکن نے مزید کہا: جب ہم زیارت نامہ پڑھتے ہیں تو ہم امام رضا علیہ السلام سے عرض کرتے ہیں کہ "السَّلامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ آدَمَ صَفْوَةِ اللَّهِ" یعنی ہم امام رضا علیہ السلام کو انبیاء اور اولیاء الہی کا وارث سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: درست ہے کہ کوئی بھی شخص رضوی ثقافت کو اپنی زندگی میں مکمل طور پر نافذ نہیں کر سکتا کیونکہ یہ کام ایک معصوم ہی کر سکتا ہے لیکن اسے اپنی توان کی حد تک ان کے سیرت کی پیروی کرنا چاہئے۔

حجت الاسلام والمسلمین حق پناہ نے کہا: خدا بھی انسان سے چاہتا ہے کہ وہ اپنی کوشش کرے اور اپنی قابلیت، علم اور شعور کی حد تک ان کی تعلیمات پر عمل کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .