حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ، 04 نومبر،مدارس میں محکمہ تعلیم کی بڑھتی ہوئی مداخلت غلط ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ محکمہ اقلیتی بہبود کو تحقیقات کرنے کا حق حاصل ہے۔ یہ اہم بیان یوپی مدرسہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1995 میں اقلیتی محکمہ کی تشکیل کے بعد مدارس کا تمام کام محکمہ تعلیم سے اقلیتی محکمہ کو منتقل کردیا گیا۔ اس کے بعد مدرسہ ایکٹ 2004 بنایا گیا اور اس میں رول 16 بنایا گیا۔ ہدایت نامہ میں واضح کیا گیا کہ مدارس کا معائنہ سماجی بہبود یا لکھنؤ کے ڈائریکٹر کے ذریعہ نامزد کردہ افسر ہی کر سکتا ہے۔ یہاں دیکھا جا رہا ہے کہ دیگر محکموں بالخصوص محکمہ تعلیم کی مداخلت مدارس میں بڑھ گئی ہے اور افسران مدارس کی چھان بین کرنے جا رہے ہیں جو کہ مینڈیٹ کے خلاف ہے۔