۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله حسینی بوشهری و آیت الله اعرافی
حوزہ علمیہ قم کے مدیر اور اعلی سطح کونسل کے جنرل سیکرٹری کا انتخاب

حوزہ / حوزہ علمیہ قم کی اعلی سطح کونسل کے اجلاس میں آیت اللہ حسینی بوشہری کو اس کونسل کے جنرل سکریٹری اور آیت اللہ اعرافی کو حوزہ علمیہ قم  کا مدیر منتخب کر لیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کی اعلی سطح کونسل کے آٹھویں مرحلے کا پہلا اجلاس جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم(علماء و اساتذہ کی انجمن) کے دفتر میں منعقد ہوا ۔جس میں اس کونسل کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر آیت اللہ اعرافی کو آئندہ چار سال کے لیے حوزہ علمیہ قم اور ایران کے دینی مدارس کا مدیر منتخب کیا جبکہ آیت اللہ حسینی بوشہری کو بھی اتفاق رائے سےحوزہ علمیہ کی اعلی سطح کونسل کے جنرل سکریٹری اور آیت اللہ جوادی مروی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ۔

واضح رہے کہ حجت الاسلام والمسلمین رحیمیان کا حوزہ علمیہ قم کی اعلی سطح کونسل کے دفتر کے انچارج کے طور پر انتخاب بھی عمل میں آیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • گمنام IN 04:38 - 2020/07/06
    0 0
    یہ آقای اعرافی وہی ہیں جنہوں نے جامعہ المصطفیٰ کو برباد کر دیا، میرے خیال سے وہاں کے تعلیمی اور اخلاقی نظام کے زوال کے کافی حد تک ذمّہ دار یہی موصوف ہیں لیکن ان کی پشت پر نہ معلوم کس کا ہاتھ ہے کہ ہمیشہ کلیدی پوسٹیں ہتھیانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ یہ اتنے قابل اور لائق شخص سمجھ لئے گئے تھے کہ بیک وقت قم المقدسہ کے امام جمعہ بھی تھے، جامعہ المصطفیٰ کے وائس چانسلر بھی تھے اور حوزہ علمیہ کے سربراہ بھی تھے۔ یہی نا انصافیاں ہیں جو آج حوزہ کی تنزلی کا سبب ہیں۔ سوال یہ ہے کہ یہ کب تک چلے گا؟ کیا ان سے بہتر افراد حوزہ میں موجود نہیں ہیں؟