۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت الاسلام و المسلمین احمد عابدی
 صحیفہ سجادیہ اسرار خداوندی میں سے ایک ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین استاد احمد عابدی نے کہا: صحیفہ سجادیہ اسرار خداوندی میں سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دینی علوم کے نامور استاد حجۃ الاسلام والمسلمین احمد عابدی نے شہر بندر عباس میں امام سجاد علیہ السلام کی شخصیت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صحیفہ سجادیہ میں موضوع خدا شناسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: کلام خدا زمانے اور جگہ سے ماوراء ہے اور تغیر و تبدل مادی اشیاء کا خاصہ ہے۔

انہوں نے کہا: امام سجاد علیہ السلام سے صحیفہ سجادیہ میں جس چیز پر بہت زیادہ تاکید کی ہے وہ خداوند عالم کا پاک اور پاکیزہ ہونا ہے اور تمام دعاؤں میں اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ خدا قابل تصور نہیں ہے۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: خداوند متعال کے مقابلے میں عجز و انکساری سے بالاتر کوئی عبادت نہیں ہے اور امام سجاد علیہ السلام نے صحیفہ سجادیہ کی 21 ویں دعا میں خداوندعالم سے 15 بار عاقبت بخیر ہونے کی دعا کی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین عابدی نے کہا: صحیفہ سجادیہ اسرار خداوندی میں سے ایک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .