حوزہ نیوز ایجنسی ارومیہ سے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام علی رضا رضوی نے مدرسہ علمیہ الزہرا (س) میاندوآب کی طلباء سے خطاب میں ہفتہ وحدت اور ہفتہ دفاع مقدس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: طلبگی کے لوازم میں سے ایک یہ ہے کہ ایک طالبعلم قرآن کریم کے ساتھ بہت زیادہ انس رکھتا ہو۔
انہوں نے کہا: طلبہ کو چاہیے کہ وہ قرآن کو معاشرے میں مہجور نہ ہونے دیں اس لیے طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا کچھ وقت اس آسمانی کتاب کے ساتھ انس اور اس کی خدمت میں گزاریں۔
حجت الاسلام رضوی نے مزید کہا: طلباء کی مادی، معنوی اور علمی ترقی میں کارگر مسائل میں سے ایک اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ توسل ہے اور ہمیں ائمہ معصومین علیہم السلام بالخصوص حضرت امام زمانہ (عج) سے مسلسل توسل کرنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا: آج کے معاشرے کو محنتی اور پڑھے لکھے طلباء کی ضرورت ہے۔ انقلاب اسلامی نے اسلام اور دین کے علمبرداروں کو اسلام کی تبلیغ کے لیے ایک عظیم فرصت عطا کی ہے۔ ہمیں اس فرصت سے استفادہ کرنا چاہئے اور اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔