۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
حجت الاسلام مسعود محمدی

حوزہ / استاد حوزه علمیہ کردستان نے کہا کہ غزہ اور فلسطین میں صہیونی جرائم پر اسلامی دنیا کی خاموشی مسلمانوں کے لیے بالقوہ ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام مسعود محمدی نے کردستان میں ایک گفتگو کے دوران کہا : ہفتہ وحدت قریب ہے اور ہمیں اسلامی دنیا میں اتحاد کے لیے مؤثر حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا : ہفتہ وحدت مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینے اور دشمنانِ اسلام کے خلاف متحد ہونے کا ایک بہترین موقع ہے، جس سے اسلامی ممالک کے موجودہ مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا : ہفتہ وحدت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، بلکہ یہ وقت اسلامی دنیا میں اتحاد اور طاقت کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

حجت الاسلام محمدی نے مزید کہا : ہفتہ وحدت کو اسلام مخالف تحریکوں کو بے نقاب کرنے کا بھی ایک موقع بنانا چاہیے اور اس دوران ہمیں داخلی اور خارجی دشمنوں کے خلاف آگاہی پیدا کرنی چاہیے۔

انہوں نے غزہ کے مسئلے اور اسلامی دنیا کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے کہا : صہیونی جرائم کے خلاف اسلامی دنیا کی خاموشی خود مسلمانوں کے لیے بالقوہ ایک سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک سے پوچھا جانا چاہیے کہ غزہ اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جرائم پر انہوں نے کیا ردعمل دکھایا ہے؟ اور جواب واضح ہے کہ آج تک کوئی مناسب ردعمل سامنے نہیں آیا۔

حجت الاسلام محمدی نے اپنی گفتگو کے اختتام پر کہا : ہمیں ہفتہ وحدت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غزہ کے مسئلے کے حل کے لیے درست، منطقی اور مؤثر حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .